اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اسوقت فوکس ریڈ بال کرکٹ پر ہے، ٹریننگ کیمپ میں کافی کچھ سیکھا: ابرار احمد

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(ویب ڈیسک) قومی لیگ سپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ اس وقت ان کا فوکس ریڈ بال کرکٹ پر ہے اور کیمپ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔

ابرار احمد نے گزشتہ برس ملتان میں انگلینڈ کے خلاف شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کیا ۔ ٹیسٹ کرکٹر نے اب تک چار ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور ان چار میچز میں 28 وکٹیں حاصل کیں، ابرار نے لاہور میں لگنے والے سپنرز کے خصوصی ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کو موقع ملا ہے، صبح کے سیشن میں ہمیں سکلز کی ٹپس دی جاتی تھیں اور پھر دوپہر کو گراؤنڈ میں ہم ان ٹپس کے مطابق بولنگ پریکٹس کرتے تھے۔

ابرار احمد نے کہا کہ نئی ورائٹی کے لیے ٹریننگ کیمپ میں کام کیا ہے، سینئر سپنرز نعمان علی اور زاہد محمود سے سیکھ رہا ہوں ، کیونکہ آپ جتنے مرضی تجربہ کار ہو جائیں کام تو کرنا پڑتا ہے ،اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ گراؤنڈ میں بولنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ بال سے کھیلوں اور مختلف بولنگ کروں۔

مسٹری سپنر کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ میری وائٹ بال کرکٹ میں بھی پرفارمنس اچھی رہی ہے ، لیکن اس وقت میرا فوکس ریڈ بال کرکٹ پر ہے اور میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کام کر رہا ہوں ۔

خیال رہے کہ ابرار احمد 18 فرسٹ کلاس میچز میں 104 لسٹ اے کے 12 میچز میں 17 اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 22 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے