اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مجھے خطرناک بالر قرار دینا سچن ٹنڈولکر کا بڑا پن ہے : عبدالرزاق

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بھارت کے سابق اوپنر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا انکے بڑے پن (گریٹنس) کی نشانی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہیں میری تعریف کرنے کی ضرورت نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ اُنکی گریٹنس ہے۔ جس زمانے میں ہم کھیلتے تھے اس وقت وسیم اکرم، وقار یونس، گلین میک گرا، مرلی دھرن اور شین وارن جیسے نام موجود تھے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ سچن بھارتی ٹیم کیلئے ون مین آرمی کا کردار ادا کرتے تھے، ہماری ٹیم میٹنگ میں یہ بات ہوتی تھی کہ اگر ہندوستان کو بیک فٹ پر کرنا ہے تو ٹنڈولکر کی وکٹ اہم ہوگی۔

سابق کرکٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار میچ جتوانے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرا کم بیک میچ تھا، اس وقت میرے اوپر کوئی پریشر نہیں تھا، میرے ساتھ وہاب ریاض اور سعید اجمل نے کھیلا وہ رن آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب اختر نے اچھا ساتھ نبھایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے