اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا سیریز کے لئے گرین سگنل

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا سیریز کے لئے گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا سیریز کے لئے آرام نہیں کروایا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ چاہتی ہے شاہین شاہ آفریدی زیادہ سے زیادہ اوورز کروائیں۔ فزیو اور کوچز نے انہیں انجری کے بعد مقررہ اوورز کروانے کا ہدف دیا تھا۔ شاہین ابھی تک فزیو کی جانب سے دئیے گئے مقررہ اوورز نہیں کروا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے  شاہین شاہ آفریدی کی کاؤنٹی میں شمولیت کے لئے نوٹنگھم شائر سے رابطہ کیا ہے۔

مکی آرتھر کا نوٹنگھم شائر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی وائیٹالٹی بلاسٹ میں آپکی ٹیم سے کھیل چکے، ہم چاہتے وہ کاؤنٹی کا پہلا میچ بھی کھیلیں۔

مکی آرتھرنے کاؤنٹی سے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی آپ سے کھیلنے کے پیسے نہیں لیں گے، ان کی پریکٹس کے لئے ان کو شامل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو نوٹنگھم شائر کی جانب سے 25 جون کے میچ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ نوٹنگھم شائر 25 جون کو سمر سیٹ کاؤنٹی کے خلاف ان ایکشن ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے