اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی کی بہترین میزبانی کیلئے پرعزم ہیں: نجم سیٹھی

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کا پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے۔

نجم سیٹھی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہو گا، ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے پر ایشین کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا ایشیا کپ اور پھر چیمپئنز ٹرافی میں بہترین میزبانی کے لیے پرعزم ہیں، بڑی ٹیمیں اور بڑےکھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی اور انتظامات کے معترف ہیں، آنے والے 20 ماہ برصغیر کے کرکٹ شائقین کے لیے بہت اہم ہیں۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ کے 4 میچز لاہور کے قذافی  سٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ باقی 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے تاہم اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں آتی ہے تو فائنل بھی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے