اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف پارلیمانی ایس ڈی جیز ٹاسک فورس کے سفیر مقرر

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(لاہورنیوز) کرکٹر حارث رؤف کو پارلیمانی ایس ڈی جیز ٹاسک فورس کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو پارلیمانی ایس ڈی جیز (پائیدار ترقی کے اہداف) ٹاسک فورس کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کرکٹر حارث رؤف کو خوش آمدید کہا اور ایوان کو حارث رؤف کی سپیکر کی گیلری میں موجودگی سے آگاہ کیا جہاں انہوں نے کارروائی کا مشاہدہ کیا ۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز نے کرکٹر حارث رؤف کو بریفنگ دی ، کرکٹر حارث رؤف نے ایس ڈی جیز کے آفیشل جھنڈے کی رونمائی کی۔کنوینئر ایس ڈی جیز رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان کو دنیا کی پہلی فعال ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کے قیام کا اعزاز حاصل ہے ، ایس ڈی جیز ایجنڈا 17 گولز پر مشتمل ہے ، کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ایس ڈی جیز کا ایک اہم گول ہے۔

ایس ڈی جیز ایجنڈا کے تحت پارلیمان کو سولر انرجی پر منتقل کیا گیا ، پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ نے حکومت کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر اٹھایا۔کرکٹر حارث رؤف نے ایس ڈی جیز ٹاسک فورس کا سفیر مقرر ہونے پر کنوینر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی جیز ٹاسک فورس کا سفیر مقرر ہونا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے