15 Jun 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے شادی کیلئےدباو کو لڑکیوں کے گھر سے بھاگنے کی وجہ قرار دے دیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا سومرو کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کی پسند نا پسند کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا۔ہمارے ہاں لڑکیوں کی ان کی مرضی کے خلاف جاکر زبردستی شادی کروائی جاتی ہے اور ان پر ناجائز دباؤ ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔
پاکستان شوبز میں اپنے کیرئیر پر بات کرتے ہوئے حرا سومرو کا کہنا تھا کہ وہ گوری ہیں نہ ہی دُبلی پتلی لیکن اس کے باوجود ان کی اداکاری کو پسند کیا جاتا ہے۔تیرے بن کی اداکارہ نے کہا کہ ڈرامے کے لئے اچھے چہرے کی اتنی نہیں جتنے اچھے کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔