(ویب ڈیسک)معروف اداکار فہد مصطفی ٰ کے نئے انداز میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کو حیران کرڈالا۔
تفصیلات کےمطابق فہد مصطفیٰ جہاں ایک اچھے اداکار ہیں وہیں ان کا سٹائل بھی کافی لوگوں کو پسند آتا ہے لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک فوٹو شوٹ کیا جس پرمضحکہ خیز تبصرے کیے گئے ہیں۔ ایک صارف نے استغفراللہ کہا تو دوسرے نے فوٹو شوٹ میں سگریٹ کا مقصد پوچھا؟
ایک صارف نے تو اداکار کو ’فُل چرسی‘ کا خطاب دے کر حد ہی پار کردی،اسی طرح ایک صارف گرمی میں چمڑے کی جیکٹ پہننے پر حیران تھا۔ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کیوں اسکے لیے پاگل ہورہے ہیں؟ شہرت کے نام پر سب کچھ تو ہے آپ کے پاس،یہ چیزیں آپ پر سوٹ نہیں کرتیں۔
اکثر صارفین نے اداکار کو بالی ووڈ کی فلم کبیر سنگھ کے اداکار شاہد کپور سے تشبیہ دی۔ ایک صارف نے لکھا، ’بھائی ذرا کبیر سنگھ دکھانا، تھوڑا سستے میں دکھانا۔ دوسرے نے کہا کہ کبیر سنگھ اب ساشے میں بھی دستیاب ہے جبکہ تیسرے نے لکھا، ’لنڈے کا کبیر سنگھ۔