15 Jun 2023
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی بیرون ملک مداحوں سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اس وقت لندن میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جہاں سے وہ اپنی مصروفیات اور تصاویر انسٹاگرام کے ذریعے اپنے فینز کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں۔کنزی ہاشمی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنے 2 خصوصی مداحوں کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 سپیشل مداح کنزیٰ ہاشمی کو دیکھ کر نہ صرف بے انتہا خوش ہوتے ہیں بلکہ کنزیٰ ہاشمی بھی اپنے دونوں مداحوں کو گلے لگا کر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں۔کنزیٰ ہاشمی نے اپنی سٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ’’آئی لوو مائی فینز‘‘