اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سمندری طوفان سے متعلق مزاحیہ ٹوئٹ ، اشنا شاہ تنقید کی زد میں آگئیں

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اشنا شاہ نے کراچی میں آنے والے سمندری طوفان بپر جوائے سے قبل ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی جس پر صارفین اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے آج یعنی جمعرات  کوپاکستان میں داخل ہونے کا امکان تھا جو کہ کیٹی بندر سے بھی ٹکرائے گا۔

اداکارہ نے 13 جون کی شب 2 بج کر 55 منٹ پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ میرا طیارہ کراچی کے لیے اڑان بھرنے والا ہے اور وہاں طوفان ہے، میں اپنے شوہر کو بتانا چاہتی ہوں کہ اللہ نہ کرے کہ اگر طیارہ تباہ ہوگیا اور میں زندہ نہ بچ سکی تو میں امید کرتی ہوں کہ میرے شوہر کو کسی دن کوئی نیا جیون ساتھی مل جائے جس سے ان کو خوشیاں نصیب ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میرے شوہر یہ جانتے ہیں کہ وہ کبھی بھی میری جیسی شاندار نہیں ہوسکتی۔ اشنا نے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ میں یہ اعلان کرنا تو نہیں چاہتی لیکن مجھے یہ لازمی کہنا ہوگا کہ یہ ایک مذاق تھا۔

البتہ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا یہ مذاق کچھ زیادہ پسند نہیں آیا، لوگوں نے انہیں تنبیہ کی کہ قدرتی آفات یعنی طوفان اور زلزلے وغیرہ کو مذاق سمجھنا بالکل غلط ہے۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین کی شادی رواں برس 26 فروری کو ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے