اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کاؤنٹی کرکٹ: شان مسعود نے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی، اظہر،حیدر علی کی سنچریاں رائیگاں

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) کاؤنٹی کرکٹ میں شان مسعود نے یارکشائر کو فتح دلا دی، اظہر علی اور حیدر علی کی سنچریاں رائیگاں چلی گئیں۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں یارکشائر نے ڈربی شائر کو 3 وکٹ سے مات دے دی، ٹیم نے فتح کے لیے درکار 215 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

کپتان شان مسعود 95 اور ڈوم بیس 41  رنز بنا کر  ناقابل شکست رہے، شان نے پہلی باری میں بھی 67 رنز اسکور کیے تھے، ناکام سائیڈ کی جانب سے حیدرعلی 146 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈویژن 2 میں اظہر علی کی سنچری کے باوجود ووسٹر شائر اور سسیکس کا میچ ڈرا ہوگیا، اظہر علی 101 کی اننگز کھیلنے کے بعد اختتامی لمحات میں آؤٹ ہوگئے۔

انہوں نے پہلی باری میں 25 رنز بنائے تھے۔ لنکاشائر نے ہیمپشائر کو 6 وکٹ پر  قابو کرلیا، پاکستانی پیسر محمد عباس نے دوسری اننگز میں 30 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں، پہلی باری میں انھیں ایک وکٹ ملی تھی۔

لیسٹرشائر سے میچ میں گلوسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے ظفر گوہر دوسری باری میں 7 رنز بنا سکے۔ ورکشائر اور ناٹنگھم شائر کا میچ ڈرا ہوگیا، ورکشائر کے پاکستانی پیسر حسن علی نے دوسری اننگز میں 2 وکٹیں لے کر میچ میں شکاروں کی تعداد 5 کرلی، انہوں نے 35 بالز پر 54 رنز ناٹ آؤٹ بھی بنائے تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے