اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ناہیدہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(لاہور نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ناہیدہ خان کا بین الاقوامی کیریئر 14سال پر محیط رہا، انہوں نے7 فروری 2009ء کو سری لنکا کے خلاف بوگرہ بنگلہ دیش میں اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔

ناہیدہ خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی واحد خاتون کرکٹر ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے، انہوں نے 120 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

انہیں ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 2018 میں سری لنکا کے خلاف دمبولا میں چار کیچ لیے تھے وہ میچ پاکستانی ٹیم 94 رنز سے جیتی تھی، ناہیدہ خان نے 50 اوورز کے تین عالمی کپ مقابلوں 2017، 2013 ، 2022 اور چار ٹی 20 ورلڈ کپ 2012، 2014، 2016 اور 2018 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

ناہیدہ خان نے کرکٹ سے اپنی وابستگی برقرار رکھتے ہوئے کوچنگ کا شعبہ اختیار کیا اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز کی اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائی، اس سے قبل انہوں نے مارچ میں ہونے والی ویمنز لیگ میں ایمازون ٹیم کے ہیڈ کوچ توفیق عمر کی اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی کام کیا تھا، ان نمائشی میچوں میں ایمازون دو ایک سے فاتح رہی تھی۔

ناہیدہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر میں جو بھی سپورٹ ملی ہے اس پر وہ بہت خوش ہیں، وہ اپنی فیملی، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا، وہ اپنی مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے ان کے کیریئر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا چاہے وہ پاکستان میں ہوں یا دیگر ممالک میں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے لیے ناہیدہ خان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، ان کی مہارت، حوصلہ مندی اور کھیل سے ان کی جنون کی حد تک محبت اور لگن مثالی ہے اور یہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی مثال ہے کہ وہ ناہیدہ خان کو دیکھ کر کس طرح آگے بڑھ سکتی ہیں۔

تانیہ ملک نے مزید کہا ہے کہ ناہیدہ خان ریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل میں جو بھی کرنا چاہیں گی ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے