اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لنکا پریمیئر لیگ: 10 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب، بابر کی پری آکشن سائننگ

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) لنکا پریمیئر لیگ کےچوتھے ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں پاکستان کے 13 کرکٹرز 31 جولائی سے 22 اگست تک ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی، 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا۔

بی لوو کینڈی

بی لوو کینڈی کی ٹیم نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز اور آصف علی کو 30 ہزارڈالرز، محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرزمیں منتخب کیا ہے، فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔

جافنا کنگز

جافنا کنگز کی ٹیم کے لیے شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزارڈالرز میں منتخب کر لیے گئے ہیں۔

دمبولا اورا

شاہنواز داہانی کو دمبولا اورا ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا۔

کولمبو سٹرائیکر

کولمبو سٹرائیکر نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں حاصل کر لیا، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض 40 ہزارڈالرز اور محمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو کا حصہ بنے جب کہ کپتان بابراعظم اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کولمبو سے پری آکشن معاہدہ سائن کیا تھا۔

کن کھلاڑیوں کو خریدار نہ مل سکا؟

قومی کرکٹرز میں عماد وسیم، اعظم خان، فہیم اشرف، سرفراز احمد، حیدرعلی، عمراکمل اور شرجیل خان کو لنکا پریمیئر لیگ میں کوئی خریدارنہ مل سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے