اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس اور سیف سٹیز کی کامیابی، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر محمود بوٹی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات قبضہ میں لے لیں۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے محمود بوٹی کے علاقے میں مشکوک رکشہ دیکھا، باغبانپورہ پولیس کو فوراً مشکوک رکشہ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، چیکنگ پر رکشہ سے پرویز خان نامی ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 55 کلو چرس اور 15 کلو افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔

ایس پی سول لائنز اویس شفیق نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں  کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے