اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسلادھار بارش، لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(لاہور نیوز) رات گئے سے شروع ہونے والی بارش کے باعث لیسکو کے 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

لاہور سمیت لیسکو کے مختلف ریجنز میں فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل ہوئی ہے، لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، بارش کے رکتے ہی بجلی بحالی کا کا شروع کردیا جائے گا، موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔

لیسکو ترجمان نے کہا صارفین سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، صارفین سے التماس ہے کہ بجلی کی تاروں،کھمبوں،ٹرانسفارمرز کے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،سامان رکھنے اور ان پر کپڑے پھیلانے سے گریز کریں۔

ترجمان لیسکو نے مزید کہا بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ اپنے جانور نہ باندھیں، بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے کم از کم 10 فٹ دور رہیں، بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے