اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، ون ڈے میں بادشاہت برقرار

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے میں بادشاہت برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ 862 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین 903 پوائنٹس کیساتھ پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے اسٹیو اسمتھ 885 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹریسوس ہیڈ 884 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 883 پوائنٹس کے ساتھ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے جبکہ کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی بادشاہی برقرار ہے جبکہ فخر زمان اور امام الحق بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ٹی20 رینکنگ میں سوریا کمار یادیو پہلی ، محمد رضوان اور بابراعظم بالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی 5ویں جبکہ ٹی20 آل راؤنڈ کیٹیگری میں شاداب خان چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے