اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ: کینیا کی پاکستان کو 0-1 سے شکست

15 Jun 2023
15 Jun 2023

( ویب ڈیسک ) چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں کینیا نے پاکستان کو 0-1 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے مطابق پاکستان اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا، کینیا کے کھلاڑیوں نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 17 ویں منٹ میں شوما موسس کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں پاکستان نے میچ برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر کینیا کے دفاعی کھلاڑیوں نے کوئی موقع نہ دیا اور اس طرح کینیا نے میچ میں 0-1 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، اس سے قبل قومی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ماریشس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 17 جون کو جبوتی کے خلاف کھیلے گی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے