اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اورایران کے مابین ذرائع آمدورفت کے فروغ کا معاملہ، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان ریل، سڑک، ہوائی اور سمندری ذرائع آمدورفت، عوام سے عوام کے رابطے بڑھانے اورآئی ایس ڈی بی کے منصوبوں میں ایرانی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق ہوگیا ۔

ایران نے پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے منصوبوں میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے،وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ اتفاق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق سے ہونیوالی ملاقات میں ہوا۔

اس موقع پر ایرانی نائب وزیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون میں ایران کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، توانائی کے منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے اپنے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعتراف کیا، ایرانی نائب وزیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ چینل کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایران اور پاکستان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن پر فوری عمل درآمد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اس کا مقصد تجارتی اور اقتصادی امکانات کو فروغ دینے والے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے