اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جسم میں کونسی علامات گردوں کے مرض کی نشاندہی کرتی ہیں؟ماہرین نے واضح کردیا

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے گردوں کے مرض میں مبتلا ہونے سے جسم میں پیدا ہونیوالی نشانیوں سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  ماہرین کا کہنا ہے کہ پیشاب میں چند نمایاں تبدیلیاں گردے کے مسائل کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ان تبدیلیوں میں جھاگ دار پیشاب، خون (hematuria)، پیشاب آنے کی اوقات میں اضافہ یا کمی اور پیشاب کی تبدیل شدہ رنگت شامل ہے۔اسی طرح گردے جسم سے فضلہ اور اضافی سیال نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب وہ صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہے ہوتے تو سیال جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جس سے ہاتھوں، پیروں، ٹخنوں، چہرے یا جسم کے دیگر حصوں میں سوجن یا ورم آجاتا ہے۔

ماہرین نے مزید نشانیاں بتاتے ہوئے کہاکہ صحت مند گردے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جب گردے کی فعالیت کم ہو جاتی ہے تو یہ ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے یا موجودہ ہائی بلڈ پریشر کو مزید خراب کر سکتا ہے۔ مزید برآں مسلسل ہائی بلڈ پریشر گردے کو مزید نقصان پہنچاتا ہے جبکہ گردے کی خرابی بھوک میں کمی یا منہ کے ذائقے میں تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے جو کہ وزن میں کمی یا صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں دشواری پر منتج ہوتی ہے، بعض صورتوں میں متلی اور الٹی بھی ہوسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے