جرم وانصاف
لاہور ہائیکورٹ: غیر قانونی نظربند افراد کو روزانہ 5 ہزار ادا کرنے کا فیصلہ معطل
14 Jun 2023
14 Jun 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر نظر بند افراد کو روزانہ کے حساب سے 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس وحید خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے دلائل دیے، پنجاب کے مختلف اضلاع کے 25 ڈپٹی کمشنرز نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی نظر بند افراد کو 5 ہزار روپے روزانہ کے حساب سے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔