اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مجھے ایسے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں ٹانگیں بھی سیدھی نہیں ہوتیں: پرویز الہٰی

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر سے لاہور میں عدالت پیشی پر ایک صحافی نے ان سے پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا جس کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دلچسپ جواب دیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ جس کا پرویزالہیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا تو پریس کانفرنس کیسے کر دوں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ 10 روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں، جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا بھی کبھی چلتا ہے کبھی نہیں چلتا، گھر والوں سے ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں کہ مجھے کس حالت میں عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا ہے، دس دن سے ایک ہی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے، دوائی نہ ہی ڈاکٹر کی سہولت ہے، میری ادویات مجھ تک نہیں پہنچ رہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جس سیل میں مجھے رکھا گیا ہے اس میں ٹانگیں بھی سیدھی نہیں ہوتیں، ٹانگیں ٹیڑھی کر کے سیل میں رہنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کارڈیالوجی میں ٹیسٹ بھی آدھے ہوئے، میں نے تو اپنے دور میں کسی سے برا سلوک نہیں کیا نہ کسی کو اپنا دشمن سمجھا، دس دن بعد لوگوں کو دیکھ رہا ہوں، ملاقات کروانا تو دور کی بات ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کون لوگ ہیں جو اس طرح کی بات کر رہے ہیں کہ میں تحریک انصاف میں نہیں، یہ بات وہ کررہے ہیں جو وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں، میرے ساتھ جو ہو رہا ہے جو حالات اور کیس ہیں وہ تحریک انصاف کی وجہ سے ہے، تحریک انصاف میں ہی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے