اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گاکا ایوی ایشن سیفٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(لاہور نیوز) سعودی جنرل ایوی ایشن "گاکا" کا وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا۔

لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں 8 رکنی ٹیم لاہور پہنچی جہاں ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (ریگولیٹری) اور لاہورائیرپورٹ انتظامیہ نے ٹیم کا استقبال کیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (ریگولیٹری) اور لاہورایئرپورٹ انتظامیہ نے گاکا کی ٹیم کا استقبال کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ سعودی مہمانوں کو تمام ایئرپورٹس پرہرممکن تعاون فراہم کیا جائے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ گاکا سیفٹی اسسٹنٹ ٹیم نے لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے،ٹیم کو ایئرپورٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، 'گاکا' سیفٹی اسسٹنٹ ٹیم اے ایس ایف، ایئرلائنز، گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیزکی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لے گی۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیم کارگو ایجنٹس اورکیٹرنگ سمیت سیکیورٹی سروس دینے والوں کےحفاظتی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لے گی، ٹیم اس دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  تیسرے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ بھی کیا جائیگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے