اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'روز اپنی موت کی خواہش کرتی ہوں'، صحیفہ جبار ذہنی مسائل میں مبتلا

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ دنوں میں ذہنی مسائل سے دوچار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ماڈل و اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ سٹوریز پوسٹ کیں جن میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات کیے اور بتایا کہ گزشتہ دنوں سے وہ انتہائی مشکل زندگی گزار رہی ہیں، وہ نہ ٹھیک سے سو پاتی ہیں اور نہ ہی پرسکون ہیں۔

صحیفہ جبار نے اپنی سٹوری میں لکھا  ان دنوں میری حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے اور میرے لیے یہاں اسے قبول کرنا کافی دشوار ہے، مجھے نہیں معلوم میرے ساتھ یہ کیا اور کیوں ہورہا ہے لیکن اتنا علم ہے کہ میں اس بارے میں بغیر آنسو بہائے بات نہیں کرسکتی، میں اس وقت شدید تکلیف اور دکھ میں ہوں، مجھے ہر کام کرنے میں مسائل پیش آرہے ہیں، میں بالکل ناامید ہوچکی ہوں ۔

انسٹاگرام کی سٹوری میں ماڈل کا کہنا تھا کہ  ہر روز میں اپنی موت کی تمنا کرتی ہوں، گزشتہ 60 دنوں سے کوئی ایسا دن نہیں گزرا جس میں میں روئی نہ ہوں، زندگی کے اس مشکل دور میں میرا 12 کلو وزن کم ہوگیا ہے، میرے لیے کچھ بھی کھانا مشکل ہوتا ہے، میری فیملی میری ہر ممکن مدد کی کوشش کررہی ہے لیکن یہ مجھ اکیلی کی جنگ ہے ۔

اداکارہ نے اپنی ایک اور سٹوری میں لکھا کہ  اس دنیا کے لوگ بہت ظالم ہیں، کسی کے دل میں دوسروں کے لیے ہمدردی نہیں ہے، اس دنیا کو بہتر جگہ ہونے کی ضرورت ہے، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میرے پاس دنیا کی ہر آسائش موجود ہے تو پھر ایسی کون سی چیز ہے جو مجھے اتنا بے چین اور دکھ میں مبتلا کیے ہوئے ہے؟ میں آپ کو بتاؤں اس وقت میں یہ سب دبئی کے ایک عالیشان ہوٹل کے نرم و ملائم اور پرسکون بیڈ پر لیٹ کر لکھ رہی ہوں اور اب بھی میں نا بیان کرنے والی تکلیف سے گزر رہی ہوں ۔

 مہنگی گاڑی، گھر اور بہت سا پیسہ زندگی میں سکون اور خوشیاں نہیں لاسکتا 

صحیفہ نے لوگوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ  میں اگر سچ کہوں تو اچھی اور مہنگی گاڑی، گھر اور بہت سا پیسہ ہونا آپ کی زندگی میں سکون اور خوشیاں نہیں لاسکتا، یہ آپ کے لیے آسائشوں کی وجہ بن سکتا ہے لیکن آپ کا اندر مکمل مطمئن نہیں کرسکتا، ہماری روح کو خیال، محبت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ  اس وقت چاہے میرا وقت کیسا بھی ہو لیکن میں جانتی ہوں آنے والا وقت میرے لیے اچھا ہوگا ۔

ساتھ ہی صحیفہ جبار خٹک نے ان چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جو مسلسل ان کی خیریت پیغامات کے ذریعے دریافت کررہے ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی اور کہا کہ وہ تمام لوگوں کے میسجز پڑھ رہی ہیں اور شکر گزار ہیں۔

اپنی آخری انسٹا سٹوری پر صحیفہ نے اپنے شوہر کے مکمل تعاون اور ان کی محبت کا اعتراف کیا۔

صحیفہ نے اس پر بات بھی اظہار افسوس کیا کہ ان کے شوہر ان سے کافی دور رہ کر نہ جانے کس حال میں ہوں گے اور ان کی پریشانی کو کس طرح برداشت کر رہے ہوں گے۔

انہوں نے سٹوری میں اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں انہوں نے زندگی میں کون سے اچھے کام کیے ہوں گے جو انہیں خضر جیسے شوہر ملے۔

واضح رہے کہ یوں تو صحیفہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ذہنی حالات سے متعلق کھل کر بتایا لیکن اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی ذہنی صحت خراب ہونے کی کیا وجہ ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے