اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

زرداری کی بیماری، شہباز کی کمر درد کے پیچھے سیاست چھپی ہوتی ہے: شیخ رشید

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی بیماری اور شہباز شریف کی کمر درد کے پیچھے ہمیشہ سیاست چھپی ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رہا ہوں، پانچ مرتبہ پولیس نے میرے گھروں پر بغیر وارنٹ داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، میرے ملازمین کے بازوتوڑ دیئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پولیس والے تیسری بار میری گاڑیاں لے گئے جو سپرداری کے باوجود واپس نہیں دے رہے، گھڑیاں، ٹیلی فون ،لائسنسی اسلحہ اور میرا کیش بھی لے گئے، پنجاب میں چادر چاردیواری کی بے حرمتی اور خواتین کی تضحیک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی طرح شولہ جوالہ بن جائے گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اب پنجاب بھی سرفروشوں کا صوبہ ہوگا، وطن اور کفن میں سے ایک کا انتخاب کرے گا، ن لیگ دفن ہوگی، پی ڈی ایم پر کوئی فاتحہ نہیں پڑھے گا، کل کی ملاقات اہم تھی،عدلیہ بھی اہم فیصلے دے گی، الیکشن ہر قیمت پر ہو کر رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میئر کے الیکشن میں حافظ نعیم کے خلاف دبئی میں خریدوفروخت کی کیش منڈی لگ گئی ہے، کیش گروپ جیتے گا، پنجاب میں سیاسی بٹوارے پر کام شروع ہے، الیکشن 60 یا 90 دنوں میں ہوں پی ڈی ایم ٹوٹے گی، ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے