اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی 1977 کی تاریخ دہراتے ہوئے لوگوں کو اغوا کر رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ لوگوں کو لاپتا کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو ان معاملات کا نوٹس لینا چاہیے۔

دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ زور زبردستی سے لوگوں سے اعلان کروا رہے ہیں، پیپلز پارٹی 1977 کی تاریخ دہرا رہی ہے، یہ جمہوریت پر عمل کرنے کے بجائے لوگوں کو اغوا کر رہے ہیں، جو ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا اپنی سیٹ سے جائے گا، پیپلز پارٹی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چالیس ممبران کے حوالے سے غلط بیانی کر رہی ہے، جو کچھ ہو رہا ہے الیکشن کمیشن کو الیکشن روک کر پہلے لاپتا لوگوں کو بازیاب کرانا چاہیے، ہم تماشا نہیں دیکھیں گے پورے پاکستان میں ان کو بے نقاب کریں گے، یہ قبضہ کر کے اپنا میئر لانا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے