12 Jun 2023
(ویب ڈیسک)معروف سٹیج اداکارہ ماہ نور کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند گولیاں برسادیں۔
تفصیلات کےمطابق فائرنگ کا واقعہ میرین تھیٹر کے باہر پیش آیا، اداکارہ ماہ نور ان دنوں میرین تھیٹر میں ڈرامہ کررہی ہیں۔اداکارہ کے ڈرائیور نےنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ پر فوری گاڑی دوڑا دی ،ڈرائیور کی ذہانت کی وجہ سے گاڑی میں موجود اداکارہ اور ان کی والدہ بال بال بچ گئیں۔