اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی کرنسی چلانے کے الزام میں ایس پی لاہور پولیس معطل

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(ویب ڈیسک) جعلی کرنسی نوٹ چلانے کے کیس میں ملوث ایس پی لاہور بلال قیوم کو معطل کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 18 کے افسر اور سی پی او لاہور آفس میں تقرری کے منتظر ایس پی بلال قیوم  کو ابتدائی طور پر 120 دن کے لئے معطل کرنے اور محکمانہ کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق عامر اقبال نامی شخص 3 جون 2023 کو مسلم کمرشل بینک ایمپوریم مال میں 49 لاکھ 95 ہزار روپے کے جعلی نوٹ جمع کراتے پکڑا گیا۔ ایف آئی اے کی تفتیش پرعامر اقبال نے انکشاف کیا کہ یہ رقم اسے سی پی او آفس لاہور میں تقرری کے منتظر ایس پی بلال قیوم نے دی تھی جس کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی۔ فوٹیج میں بلال قیوم کی گاڑی کو جاتے دیکھا گیا۔

متعلقہ عدالت کے حکم پر ایف آئی اے نے بلال قیوم کو حراست میں لیا تاہم  بلال قیوم نے لاہور ہائی کورٹ کے بہاولپور بینچ کی طرف سے ضمانت قبل از گرفتاری کا حکم پیش کیا جس پرایف آئی اے نے بلال قیوم کو رہا کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے