اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیاں کیس: اینٹی کرپشن پرویز الہٰی کیخلاف ریکارڈ پیش نہ کر سکا

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی اور رائے ممتاز کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے درخواست پر سماعت کی، اس دوران چودھری پرویزالہٰی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے جبکہ پراسیکیوشن آج بھی مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کر سکی، اینٹی کرپشن کی جانب سے جزوی ریکارڈ پیش کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر کوئٹہ گیا ہوا تھا وہ واپس آ رہا ہے اور راستے میں ہے، پراسیکیوشن نے مکمل ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے چودھری پرویزالہٰی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ میں رد و بدل کر کے بھرتیوں کا الزام ہے، انہوں نے تحریری امتحان میں فیل 12 امیدواروں کو گریڈ 17 کی ملازمت دی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے