اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کا غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فیصل ٹاؤن میں گرینڈ آپریشن

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور قبضہ مافیا کے خلاف فیصل ٹاؤن میں گرینڈ آپریشن کیا۔

 شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات، بغیر منظوری کمرشل سرگرمیاں اور قبضہ مافیا کے خلاف ہفتے میں تیسرا گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ، ہاؤسنگ اور انفورسمنٹ کی مشترکہ ٹیموں نے ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ شاہ میر اقبال کی سربراہی میں آپریشن کیا۔

گرینڈ آپریشن میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر متعدد دکانیں اور کمرشل املاک مسمار کر دیں۔ غیر قانونی تعمیر شیڈز اور تھڑے بھی توڑ دئیے گئے۔ آپریشن میں 25 سے زائد املاک سربمہر، ایک ریستوران سیل کیا گیا۔ جیل روڈ اور جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ کے بعد ایل ڈی اے ایونیو ون میں تعمیرات مسمار اور سربمہر کر دی گئیں۔

ایل ڈی اے ایونیو ون میں 20 سال سے قبضہ مافیا کے زیر استعمال کروڑوں روپے کی زمین واگزار کروا لی گئی۔ ایل بلاک میں 18 کنال رقبے کے اطراف قائم غیر قانونی باؤنڈری وال بھی مسمار کر دی گئی۔ ایونیو ون سکیم کے مین بلیوارڈ پر 20 سے زائد املاک سیل اور 35 سے زائد املاک سے تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔

آپریشن کے موقع پر چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس، ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ اظہر علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے