اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پربھجوانے کا تحریری حکم جاری

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خدیجہ شاہ سمیت 13 پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے پولیس کو جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جج اے ٹی سی کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر22 جون تک تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے، ایڈمن جج عبہرگل نے تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسرنےملزمان سے ریکوری کے لیے 20 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا، ملزمان سے ریکوری کے لیے پہلے ہی 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے، تمام خواتین کو14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے