اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں اس سے خراب اقتصادی سروے پہلے کبھی نہیں آیا: شیخ رشید

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سے خراب اقتصادی سروے پہلے کبھی نہیں آیا، حکومت تمام معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زراعت، صنعت، سرمایہ کاری میں شدید کمی، گروتھ منفی، ایکسپورٹ 12 فیصد، ترسیلات 13 فیصد اور زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی کم ہیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول پھر بھی حکومت آئی ایم ایف کو منانے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ خزانہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، ڈالر کے ساتھ کون سازش کر رہا ہے، ان کے پاس کوئی پلان نہیں سوائے اپنے کیسزختم کرانے اور لوگوں کی زندگی جہنم میں ڈالنے کے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روٹی، چاول، گندم، تیل، بجلی کا بل مہنگا ہو چکا ہے، پہلے صرف غریب رو رہا تھا اب مڈل کلاس اور اپر کلاس بھی رو رہےہیں، 40 فیصد مہنگائی بڑھی ہے، دنیا میں آٹے اور آئل کی قیمت آدھی اور پاکستان میں دگنی ہوگئی، ن لیگ کے پاس نہ سواری ہے نہ سٹیئرنگ پر ڈرائیور ہے، صرف خواہشیں خواب اور خبریں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کو باغ کے الیکشن میں ٹریلر سے سمجھ آجانی چاہیے، ابھی فلم آنا باقی ہے، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی، ن لیگ اور پی پی پی جلد آمنے سامنے ہوں گے، عوام مشرق کی طرف، سیاست مغرب کی طرف، معیشت شمال اور آئین و قانون جنوب کی طرف ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ 20 جون تک پتہ لگ جائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، اصلی اور حقیقی منصوبہ ساز بھی فیصلہ نہیں کر پائے کہ سیاسی استحکام کیسے آئے گا، سارے معاشی عذاب عوام کیلئے ہیں اور اسے قومی فیصلوں سے لاتعلقی رکھا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے