08 Jun 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار وہاج علی کی بھارتی مداح نے ان کا پوٹریٹ بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وہاج علی کا سکیچ کے ذریعے پورٹریٹ بنانے والی بھارتی آرٹسٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں آرٹسٹ منیشا کو وہاج علی کا خوبصورت پورٹریٹ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔آرٹسٹ منیشا نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے پورٹریٹ کو اداکار تک پہنچانے کی درخواست بھی کی ہے۔