تفریح
فیاض الحسن چوہان بھی حریم شاہ کے ریڈار میں آگئے، ٹک ٹاکر کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی
08 Jun 2023
08 Jun 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیدی۔
تفصیلات کےمطابق حریم شاہ کا اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آپ کی اصلیت چھپائی تھی پر آپ بہت غلیظ انسان ہیں مگرمیں نے ہمیشہ کہا کہ آپ بہت اچھے انسان ہیں کیونکہ میں دنیا کے سامنے آپ کو بدنام کر کے آپ کا کیرئیر ختم نہیں کرنا چاہتی تھی۔
حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا نام اپنی زبان سے نہ لیں ورنہ وہ ان کی ویڈیوز ان کے اہلِخانہ کو دکھا دیں گی۔حریم شاہ نے ویڈیو کے اختتام میں سیاستدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اگر ہم سے ٹکراؤ گے تو سُن لو منہ کی کھاؤ گے۔ آپ کا اصلی چہرہ آج بھی میرے موبائل میں محفوظ ہے اس لئے مجھ سے بچ کر رہیں۔