اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حنابیات شوہر کی وفات کے بعد آبیتی سناتے ہوئے روپڑیں

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکار حنا بیات شوہر کی وفات کے بعد اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق حنابیات ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی،اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اللہ اور دوستوں سے کوئی شکایت نہیں، تاہم وہ مداحوں سے ناراض ہیں کیونکہ شوہر کی موت کے بعد کام کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

حنا بیات کا کہنا تھا کہ شوہر کی بیماری کی وجہ سے وہ ایک سال تک کام نہیں کر سکی تھیں، تاہم ان کے شوہر نے ان پر دباؤ ڈالا کہ انہیں کام نہیں روکنا چاہیے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ایک پراجیکٹ کے لیے آفر ہوئی جس کے لیے وہ منع کر چکی تھیں لیکن شوہر کے مجبور کرنے پر انہیں یہ ڈرامہ کرنا پڑا جو انہوں نے بعد میں ادھورا چھوڑ دیا۔

حنا بیات نے بتایا کہ یہ اُن  کیلئے  بہت مشکل وقت تھا کیونکہ وہ شوہر کو لے کر ہسپتال جاتی تھیں خون کا بندوبست کرتی تھیں مگر جب شوہر چل بسے تو انہوں نے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کا بقیہ کام مکمل کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے شوٹنگ اس لیے شروع کی کہ میں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی تھی لیکن یہاں لوگ اتنے ظالم ہیں وہ دوسروں کے دکھ نہیں سمجھتے اور فتویٰ جاری کر دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے