اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جناح ہاؤس حملے پر گرفتار خدیجہ شاہ کو امریکی قونصل تک رسائی دے دی

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(لاہور نیوز)9 مئی کو جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار ہونے والی خدیجہ شاہ کو امریکی قونصل تک رسائی دے دی گئی۔

امریکی قونصل خانے کے نمائندوں نے خدیجہ شاہ سے جیل میں ملاقات کی، خدیجہ شاہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے جس پر وزارتِ داخلہ نے امریکی قونصل جنرل لاہور کو خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت دی۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے، پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے، پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے