(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عروج ناصر نے کہاہے کہ میں نے اپنی بیٹی کی وجہ سے دوسری شادی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عروج ناصر کا اپنے سکول کے ہم جماعت شیراز چوہدری سے دوسری شادی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہم دونوں کا شادی کے 30 سال بعد کورونا لاک ڈاؤن کے دنوں میں رابطہ بحال ہوا، جس کے بعد بات چیت شروع ہوئی تو شیراز نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے حوالے سے سب بتایا اور اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہتے ہیں۔
عروج نے بتایا کہ شیراز نے مجھ سے محبت کا اظہار کر کے شادی کی پیش کش کی جسے میں نے قبول کرلیا کیونکہ میں اپنی بیٹی آیت کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند تھی۔واضح رہے کہ عروج ناصر کی پہلی شادی نعمان مسعود سے ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹی آیت فاطمہ کی پیدائش ہوئی، تاہم زندگی میں ایک ایسا موڑ آیا جس میں دونوں نے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔