اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کے سابقہ عہدیداران آج الگ سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل، تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنیوالے سیاسی رہنما آج اپنی الگ سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے، استحکام پاکستان پارٹی کے نام سے بننے والی پارٹی کے پیٹرن ان چیف سینئر سیاستدان جہانگیر ترین ہوں گے۔

تحریک انصاف کے موجودہ پارلیمنٹ سے مستعفی ارکان اور پنجاب اسمبلی کے سابقہ ارکان کی کثیر تعداد پارٹی کا حصہ ہو گی،  مقامی ہوٹل میں آج شام پارٹی کی باضابطہ لانچنگ ہوگی، عبدالعلیم خان، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نئی جماعت کاحصہ ہوں گے،  سابق وفاقی وزیر نوریز شکور،سابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر کیانی بھی نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما محمود مولوی، جے پرکاش، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے، ملتان سے سابق ایم پی ایز ظہیر الدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ بھی نئی جماعت کا حصہ ہوں گے، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیرنے جہانگیر ترین کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی۔

 فیاض الحسن چوہان، نعمان لنگڑیال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری بھی پارٹی کا حصہ ہیں، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں، ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف بھی جہانگیرترین کے ساتھی بن چکے ہیں۔

شرقپور شریف سے میاں جلیل شرقپوری، فیصل آباد سے چودھری اختر بھی ترین گروپ میں شامل ہو چکے ہیں، میانوالی سے میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی، پاکپتن سے سابق ایم پی اے دیوان عظمت، سید محمد چشتی بھی ترین گروپ کا حصہ بن چکے ہیں۔

یاد رہے سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر تحریک انصاف سے الگ ہونے والوں کا بڑا کٹھ کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے