08 Jun 2023
(لاہور نیوز) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے، ترین ساتھیوں سمیت نئی سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین جہانگیر ترین پریس کانفرنس میں اپنی جماعت کے قیام کے مقاصد کا اعلان کریں گے، نئی جماعت کا منشور کیا ہوگا اس پر بھی جہانگیر ترین گفتگو کریں گے، آج نئی جماعت کے کور گروپ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے گزشتہ روز جہانگیر ترین گروپ نے سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنیوالے 100 سے زائد افراد جہانگیر ترین اور علیم خان پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔