اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا آٹھواں روز، مریض مسیحاؤں کے منتظر

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز آٹھویں روز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور کے چلڈرن ہسپتال، میؤ ہسپتال، جنرل ہسپتال، گنگا رام اور سروسز ہسپتال میں او پی ڈیز پر تالے پڑے ہیں، او پی ڈیز بند ہونے سے علاج معالجے کا عمل معطل ہو کر رہ گیا ہے، ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وائی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، جب تک ڈاکٹروں کو ہسپتالوں میں تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ۔

ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ  ڈاکٹروں کی سیکورٹی کا بل منظور کیا جائے، ڈاکٹرز کو ہیلتھ و پروفیشنل الاوئنس اور کے پی آئی الاؤنس دیا جائے۔

یاد رہے کہ  چلڈرن ہسپتال میں ایک سال کی بچی کی وفات پراہل خانہ نے  ڈاکٹر کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے ڈاکٹر کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے