اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بن گئے؟ نجات کیلئے یہ آسان طریقے آزمائیں

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی موجودگی ایک عام مسئلہ ہے اور اکثر اس کے ساتھ وہ حصہ پھول بھی جاتا ہے۔

اکثر یہ سیاہ حلقے تشویش کا باعث نہیں ہوتے اور کسی قسم کا علاج کرانے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

ہوسکتا ہے کہ یہ حلقے آپ کو پریشان کریں مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ان کی موجودگی انسانی شخصیت کے لیے معمول کا حصہ ہے۔

عموماً آنکھوں کے نیچے موجود سیاہ حلقوں کو تھکاوٹ کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے مگر نیند کی کمی، تناؤ، تمباکو نوشی، پانی کی کمی یا سورج میں زیادہ گھومنے اور خاندان میں تاریخی وجوہات بھی اس مسئلے کا باعث بنتی ہیں۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ان حلقوں سے نجات پانا زیادہ مشکل نہیں اور چند آسان طریقوں سے ایسا ممکن ہے۔

مناسب نیند

ناقص نیند یا نیند کی کمی کے باعث آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمودار ہو جاتے ہیں تو اس کا حل بھی آسان ہے۔ اچھی نیند کو یقینی بنانے سے آنکھوں کے گرد بننے والے حلقوں کی رنگت کو مدھم کرنا ممکن ہوتا ہے۔

سوتے وقت سر اونچا رکھنا

کچھ افراد کی آنکھوں کے گرد حلقے سونے کے انداز کی وجہ سے بھی بنتے ہیں تو سر کے نیچے چند تکیے رکھ کر سونے سے اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے۔

سونے کے انداز کے باعث آنکھوں کے گرد سیال جمع ہو سکتا ہے جو ان حلقوں کی وجہ بنتا ہے۔

سورج کی روشنی سے تحفظ یقینی بنائیں

سورج کی روشنی سے جِلد کو تحفظ فراہم کرکے بھی آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات ممکن ہے۔

سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے آنکھوں کے حلقوں کی رنگت مزید گہری ہو جاتی ہے تو کوشش کریں کہ گھر سے باہر نکلتے وقت سن گلاسز اور سن سکرین کا استعمال کریں جبکہ ٹوپی پہننا مت بھولیں۔

کھیرے کے ٹکڑے اور ٹی بیگ

کھیروں کے ٹکڑے آنکھوں پر لگانے سے بھی آنکھوں کے سیاہ حلقوں کی رنگت کو مدھم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کی وجہ تو واضح نہیں مگر ممکنہ طور پر کھیروں کے ٹکڑوں کی ٹھنڈک سے آنکھوں کی سوجن میں کمی آتی ہے۔

اسی طرح ٹی بیگز سے بھی یہ فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹی بیگز کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اور پھر آنکھوں پر 5 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

ایسا کرنے سے آنکھوں کے گرد خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے اور سیال کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔

وٹامن سی کا استعمال

وٹامن سی سے جسم میں کولیگن نامی ہارمون بننے کا عمل تیز ہوتا ہے۔ یہ ہارمون آنکھوں کے گرد حلقوں کی رنگت کو مدھم کرتا ہے، تو وٹامن سی سے بھرپور غذائیں جیسے مالٹے، لیموں، امرود، پپیتا یا دیگر کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

وٹامن K

یہ وٹامن بھی آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں، دھنیے اور پودینے میں اس کی مناسب مقدار ہوتی ہے اور ان کا استعمال عادت بنانے سے سیاہ حلقوں سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مناسب مقدار میں پانی پینا

زیادہ مقدار میں پانی پینے سے بھی اس مسئلے سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ چائے، دودھ اور جوسز کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے