اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کراپریل تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی اور یورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.590 ارب ڈالرکا زرمبادلہ ملک کو ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.805 ارب ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا، اپریل میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکا حجم 257.3 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جومارچ میں 297 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 297.2 ملین ڈالرتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر13 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے