اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

او پی ڈیز کی بندش پر ینگ ڈاکٹرز میں اختلافات ، پی آئی سی میں ہڑتال ختم

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر لواحقین کے تشدد کے بعد ہسپتالوں میں او پی ڈیزکی بندش پر ینگ ڈاکٹرز میں اختلافات سامنے آگئے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی ہڑتال ختم کردی، پی آئی سی میں دل کے مریضوں کے لیے آوٹ ڈور میں علاج شروع کردیا گیا۔

ذرائع پی آئی سی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چند ڈاکٹرز کا ذاتی مطالبات کیلئے احتجاج جاری ہے، حکومت نے سکیورٹی سے متعلق تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں، ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور وارڈز کی مزید بندش کا کوئی جواز نہیں۔

دوسری جانب لاہورکے دیگرہسپتالوں میں او پی ڈیز میں احتجاج تاحال جاری ہے، ینگ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ ہیلتھ ، پرفارمنس الاؤنس اور ایڈہاک ڈاکٹرز ریگولر ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا ہے کہ نگران حکومت جو مطالبات تسلیم کرسکتی تھی وہ کرچکی ہے، ینگ ڈاکٹرز فوری طور پر او پی ڈیزمیں ہڑتال ختم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے