اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج بدستور جاری، مریض رُل گئے

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے، شہر بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔

 ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث لاہور کے تمام بڑے ہسپتالوں کی  او پی ڈیز بدستور  بند ہیں، ایک اندازے کے مطابق ایک بڑے ٹیچنگ ہسپتال میں یومیہ 4 سے 5 ہزار مریض رپورٹ ہوتے ہیں، ہڑتال کے باعث اب تک دو لاکھ سے زائد مریض علاج معالجہ سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

صوبائی دارالحکومت میں چلڈرن ہسپتال، جناح ہسپتال ، جنرل ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں میں او پی ڈی بند ہیں، سروسز ہسپتال اور میو ہسپتال کی اوپی ڈیز پر تالے پڑے ہیں، او پی ڈیز کی بندش سے مریض بے حد پریشان ہیں جو بار بار ہسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، تالے لگی خالی او پی ڈیز کے دروازوں کے پاس مریض ڈاکٹروں کے منتظر اور بے بسی کی تصویر بنے ہیں۔

ہسپتالوں کی انتظامیہ سینئر ڈاکٹرز کی مدد سے بھی او پی ڈیز بحال نہیں کراسکی، ینگ ڈاکٹرز کے ہسپتالوں میں سکیورٹی بل سے متعلق محکمہ صحت سے کیے جانے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، ڈاکٹروں کی سیکورٹی کا بل منظور کیا جائے، ڈاکٹرز کو ہیلتھ و پروفیشنل الاوئنس اور کے پی آئی الاؤنس دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے