اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر سے موت کا خطرہ ٹالنے والی دوا تیار کرلی

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے پھیپھڑوں کے کینسر سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم کرنے والی دوا تیارکر لی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ osimertinib نامی دوا کے استعمال سے پھیپھڑوں کے کینسر کے ایسے مریضوں کی موت کا خطرہ 50  فیصد تک گھٹ جاتا ہے، جن کی رسولی کو سرجری کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ایسٹرا زینیکا کمپنی کی تیار کردہ اس دوا کے ذریعے پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے عام قسم کو ہدف بنایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوا کے کلینیکل ٹرائل میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے کینسر کے 680 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا۔ٹرائل کے پہلے مرحلے میں رسولی کو سرجری کے ذریعے نکالا گیا جس کے بعد 50 فیصد افراد کو یہ دوا روزانہ استعمال کرائی گئی جبکہ باقی افراد کو placebo کا استعمال کرایا گیا۔

تاہم نتائج سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے استعمال سے کینسر سے موت کا خطرہ 50  فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔کلینیکل ٹرائل کے 5 سال بعد اس دوا کو استعمال کرنے والے 88 فیصد مریض ابھی بھی زندہ ہیں جبکہ placebo استعمال کرنے والوں میں یہ شرح 78 فیصد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے