شہرکی خبریں
آصف زرداری پنجاب میں سیاسی محاذ پرمتحرک، پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کا اجلاس طلب
05 Jun 2023
05 Jun 2023
(لاہور نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب میں سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے ، پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کا اجلاس آج شام چھ بجے بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگا ۔
اجلاس میں خواتین ونگ پنجاب کی عہدیداران شرکت کرینگی، اجلاس میں خواتین ونگ کو متحرک کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوگی، خواتین ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی آصف زرداری کو پنجاب کی ضلعی سطح کی کارکردگی سے آگاہ کریں گی۔
سابق صدر بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے عہدیداران کو ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔ ثمینہ گھرکی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کو ضلع وتحصیل سطح پر متحرک کیا گیا ہے ۔