اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

04 Jun 2023
04 Jun 2023

( لاہور نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے نومنتخب صدر طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ کے دوران ترکیہ کے نومنتخب صدر طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور نمائندگان سے ملاقاتیں بھی کیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ترکیہ کے کاروباری گروپس اور کمپنیوں کے سربراہوں کیساتھ ملاقاتیں مثبت رہیں، زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 31 مئی کو پاکستان اور ترکیہ  کے درمیان تجارتی سامان کے تاریخی معاہدے کے فعال ہونے کے بعد باہمی تعاون کے دلچسپ مواقع سامنے آئے ہیں، اگلے 3 سالوں میں دوطرفہ تجارتی حجم کو سالانہ 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ شراکت داریوں کو آگے بڑھانے اور نئے منصوبوں کے قیام میں ترک کاروباری برادری کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے