اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

خواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فٹبال کے ٹرائلزکیلئے تاریخ اور وینیوز کا اعلان

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(لاہور نیوز) پرائم منسٹر خواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خیبرپختونخوا فٹ بال کے ٹرائلز کے لیے تاریخ اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں 6 سے  8جون تک مردان سپورٹس بورڈ میں ٹرائلز ہونگے جبکہ 9 جون سے گیارہ جون تک شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کے ٹرائلز ہونگے ۔سوات ریجن کے لیے 12سے 14جون تک سوات پبلک سکول جونئیر برانچ نیو کلے ہزارہ ریجن کے لیے15سے17جون تک ایبٹ آباد کے پولیس گراؤنڈ میں ہونگے۔

ساؤتھ ریجن خیبرپختونخوا کے بنوں اور کوہاٹ میں18جون کو بنوں ایف ای ایف بنوں ، گرلز ڈگری کالج بنوں ٹاؤن شپ اور 19 تاریخ کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ کے ٹرائلز ہونگے۔پروگرام خیبر پختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف چارسدہ آرگنائز کریگی، تمام پروگرام سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ اور ڈائریکٹر سپورٹس باچا خان یونیورسٹی چارسدہ و آرگنائزنگ سیکرٹری پرائم منسٹر فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ فی میل پروگرام شبانہ خٹک کے زیر نگرانی ہونگے۔

شبانہ خٹک کے مطابق پروگرام میں15سال سے25سال کی بچیاں حصہ لینے کی اہل ہوگی جبکہ پاکستان میں کسی بھی شعبے میں سپورٹس کوٹہ پر کام کرنے والی خواتین حصہ لینے کی اہل نہیں ہوگی ۔انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کو میگا سپورٹس پروگرام کے لیے پورے خیبر پختونخوا میں ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم صوبے میں چھپے اس حقیقی مستحق ٹیلنٹ کو اجاگر کریں جن کو آج تک کوئی موقع نہیں ملا ہے اور وہ نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا سے اوجھل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے