اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے متحرک

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے متحرک ہو گئے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات دور کرنے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کر دیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے سسٹم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کریں، تمام کمشنرز، آر پی اوز ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز متعلقہ شہروں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

محسن نقوی نے انتظامی و پولیس افسران کو ذاتی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات دور کرکے ہر ماہ وزیراعلیٰ آفس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شکایت پر ہونے والی پیشرفت سے متعلقہ اوورسیز پاکستانی کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ٹائم فریم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  ہر شکایت کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے، پورٹل، فون یا بذریعہ ڈاک آنے والی شکایات پر روایتی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ آفس میں بھی متعلقہ افسران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کو مانیٹر کریں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی یا جائیداد پر قبضہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اوورسیز پاکستانی بیرون ملک وطن کے سفیر ہیں اور ان کی شکایات کا فی الفور ازالہ ہماری ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے