اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا لودھراں میں طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لودھراں میں طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا نوٹس لیکر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ طالبہ سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم قانون کے تحت کڑی سزا سے نہیں بچ پائے گا، طالبہ سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، طالبہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے لودھراں میں لڑکی کو مبینہ طور پر  زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور  ویڈیو بھی بنائی گئی، ملزم ویگن کنڈیکٹر ہے جو ایم ایس سی کی طالبہ کو بُک سینٹر سے ورغلا کر ایک مکان میں لے گیا اور اس کے ساتھ مبینہ  زیادتی کے بعد ویڈیو بھی بنالی۔

لودھراں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ویگن کنڈیکٹر عمران کو گرفتار کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے