اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہواگ نے انضمام کو ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دیدیا

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق مایہ ناز اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ انضی بھائی بہت اچھے ہیں، سب لوگ سچن ٹنڈولکر کی بات کرتے ہیں لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر کا بلے باز مانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو ٹنڈولکر کو بلے بازوں کی فہرست میں گنتے ہی نہیں کیونکہ وہ تو اس فہرست میں بہت اوپر ہیں، اب پاکستان، بھارت، سری لنکا اور دیگر ایشیئن ممالک میں مڈل آرڈر کے جتنے بھی بلے باز آتے ہیں ان میں انضمام الحق سے بہتر بلے باز کوئی نہیں ہے۔

سابق بھارتی بیٹر کا کہنا تھا کہ 04-2003 میں وہ 8 رنز فی اوور کی ایوریج کیلئے کہتے تھے فکر نہ کر ہم آرام سے بنا لیں گے، 10 اوورز میں 80 رنز بنانے کیلئے دوسری ٹیمیں اور کھلاڑی گھبرا جاتے تھے لیکن وہ (انضمام الحق) کہتے تھے بن جائیں گے، فکر مت کرو۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ اور 378 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ میں 49 اعشاریہ 60 کی اوسط سے 8830 اور ون ڈے میں 39 اعشاریہ 52 کی اوسط سے 11739 رنز سکور کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے