اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہباز شریف کا دورہ ترکیہ: البیراک، زورلو گروپ اور ترک کنٹریکٹرز کی ملاقاتیں

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے انقرہ میں البیراک گروپ، سنان۔ آک (زورلو گروپ) اور ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔

وفود سے ملاقاتوں میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک ہوئے۔البیراک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین احمد البیراک سے ملاقات میں وزیراعظم نے البیراک گروپ کے پاکستان میں منصوبوں کی پذیرائی کی، البیراک گروپ نے پاکستان میں کم لاگت رہائشی منصوبوں، ویسٹ مینجمنٹسمیت دیگر منصوبوں میں گہری دلچسپی سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سنان-آک (زورلو گروپ) نے ملاقات کی، ملاقات میں زورلو گروپ کے پاکستان میں وِنڈ پاور اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔وزیراعظم کو زورلو گروپ کی پاکستان میں الیکٹرانکس، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے